ریاض: سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک سمیت برطانیہ اور فرانس میں بھی عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید ادا کی گئی ، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر مکہ نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی ۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تین سال بعد سعودی عرب میں تمام مساجد اور عید گاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی ۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مسجد نبوی ﷺ کے علاوہ مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں نماز عید ادا کی ۔
سعودی عرب کی طرح دبئی کی مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ، دبئی کی پاکستانی مسجد میں پاکستانی برادری نے نماز عید ادا کی ۔
خیال رہے کہ پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں عید الفطر کل ہو گی ۔
تبصرے بند ہیں.