لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کیلئے جامع پلان مرتب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شہریوں کو صحت کی معیاری سہولتوں ی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں شہریوں کو پورا احترام ملنا چاہئے اور مفت ادویات کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے جبکہ انہوں نے ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں خراب آلات و مشینری کیلئے پلان مرتب کیا جائے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
تبصرے بند ہیں.