اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری ایک بار پھر صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت کو سمری بھیجچے جانے کے بعد گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس آخری 10 دن رہ گئے ہیں کیونکہ نئی ایڈوائس کو 10 دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی اور اس سمری کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جس کے بعد وزیراعظم نے گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی اپنی ایڈوائس دوبارہ صدرمملکت کو بھجوا دی ہے۔
اگر اس سمری پر بھی صدر مملکت کی جانب سے عملدرآمد نہ ہوا تو قانون کے مطابق 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھیج دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.