لاہور: ترجمان حمزہ شہباز عمران گورائیہ کا ایک ماہ قبل کیا جانے والا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ نے ترین گروپ سے ملاقات کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے جو سچ ثابت ہوا اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے ۔
ایک ماہ قبل سیاسی جوڑ توڑ میں جہاں مختلف سیاسی گروپوں کے درمیان ملاقاتوں میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا اس دوران ہی حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ نے میڈیا کو بتا یا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے ، عمران گورائیہ نے ترین گروپ سے حمزہ شہباز کی ملاقات کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا جو سچ ثابت ہوا ۔ ایک ماہ قبل جب وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں مختلف جماعتیں تھی اور علیم خان گروپ کو وزیراعلیٰ کا مضبوط امیدوار کہا جا رہا تھا تب عمران گورائیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے جو درست ثابت ہوا اور حمزہ شہباز حلف اٹھا کر پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے۔
تبصرے بند ہیں.