عثمان بزدار کی دوبارہ انٹری، تمام اختیارات سنبھال لیے 

225

 

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔ چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورچیئرمین منصوبہ بندی وترقیات کی اجلاس میں شرکت کی۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن عامہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں رمضان پیکیج پر عملدرآمد اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی ڈویلپمنٹ کے بارے میں بریف کیاگیا۔

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رمضان پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اربوں روپے کے رمضان پیکیج کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ عوام کو معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل بھر پورطریقے سے جاری رہے گا۔ دفاتر میں معمول کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی یقینی بنائی جائے۔ سرکاری دفاتر میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اوربروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مساجد،امام بارگاہوں اورعبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تبصرے بند ہیں.