خان صاحب دھرنے کی سیاست چھوڑیں ، تحائف کے پیسے خزانے میں جمع کرائیں: عمران خان کے معاون خصوصی کا مشورہ 

40

 

فیصل آباد:چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کہتے ہیں کہ عمران خان کو اپنے بیانیہ مدینہ کی ریاست کے مطابق تحفوں کے پیسے فوری قومی خزانے میں جمع کروانے چائیے اور دھرنے کی سیاست نہیں کرنی چاہیے اس سے حکومتیں نہیں جاتی ۔

 

چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا تعظیم الحرمین الشریفین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اسرائیل کی جانب سے حملے زیادہ ہوجاتے ہیں فلسطینیوں پر گولیاں برسائی گئی 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔  اسرائیل کے ظلم ستم رمضان المبارک میں فلسطینی بھائیوں ان کا شکار ہوتے ہیں وہ دن دور نہیں فلسطین کو ان ظالموں سے نجات ملے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ روزانہ مزائل چلتے ہیں مگر پاکستان کا موقف یہ ہے ہم اس طرح کا ظلم برداشت نہیں کرسکتے یہ غلیظ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔ ہمیں فلسطین سے دور کیا جائےمگر ہم اپنے مبارک مقامات کو کبھی نہیں چھوڑ سکتے۔   دشمنوں کو معلوم ہے کہ پاکستان کی افواج پاکستان متحد ہیں۔

 

طاہر محمود اشرفی کا کہناتھا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ہمیں اپنی فوج پر اعتماد ہے۔ ہماری سیاسی دنیا کہتی ہے کہ ہمارے مطابق فوج چلے ٹھیک ہے ورنہ ٹھیک نہیں ہے،بیرونی قوتوں کی کوشش ہے کہ پاک فوج سے ہمارے تعلقات ٹھیک نہ رہے ان کا آپس میں جھگڑا رہے سیاست کا شوق ہے سیاست کریں مگر کسی پر انگلی نہ اٹھائےاپنی خواہشات کا ہم کسی کا غلام نہیں بننے دیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ  اگر آج ٹوٹی پھوٹی جمہوریت موجود ہے وہ اس فوج کی وجہ سے ہے،ورنہ جو صورتحال پیدا ہوچکی ہے جمہوریت کا نام بھی نہ ہوتا افغان عبوری حکومت کو ایکشن لینا چائیے جو اس طرح کی حرکات کررہے ہیں سرحدوں پر حملہ آور ہونے والوں کو کبھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی جو بھی کرے گا انھیں منہ توڑ جواب ملے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کا مطالبہ ہے شہباز شریف اس طرح کا اقدامات کرے کہ جو بھی تحفہ آئے اسے قومی خزانے میں جمع کروایا جائے۔ قومی خزانے سے تحفے دئیے جاسکتے ہیں تو ملنے والے تحفے بھی قومی خزانے میں جمع ہونے چائیےکس حیثیت سے انھیں تحفے تحائف ملتے ہیں۔ انھیں منصب کی وجہ سے تحفے ملتے ہیں انھیں قومی خزانے میں جمع کروانے چا ہئیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ تماشہ خانہ پوری دنیا میں بن چکا ہے۔عمران خان کو چائیے کہ مدینہ کی ریاست کو اپناتے ہوئے تحفے کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروا دیں،عمران خان اس کام کی ابتدا کردیں تاکہ یہ روایت ختم ہوسکےسیاسی قائدین سے گزارش کرتے ہیں یہ افراتفری کا عالم ختم کریں۔

تبصرے بند ہیں.