وزیر اعظم بدھ کو سعودی عرب جائیں گے ،مریم نواز بھی ساتھ ہوں گی 

43

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔مریم نواز ، مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔

 

نیو نیوز کے مطابق  جمعیت علماء ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی اس درے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ جائیں گے ۔

 

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے ۔خیال رہے کہ شہباز شریف کا وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد کسی بھی ملک کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.