عمران خان کو تو عبرت کا نمونہ ہو نا چاہیے،نواز شریف

44

لندن:مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے، جو آ بھی رہا ہے، ابھی تو صرف 5 یا 10فیصد سچ باہر آیا ہے، مزید بھی سامنے آئے گا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان اس حال کو پہنچے گا، جس میں آج ہے، ملک میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، لوگ بچوں کو پال نہیں سکتے،عمران خان نے ملکی معیشت زمین بوس کردی،اس نے پاکستان کا وہ حشر کیا ہے کہ اس کو تو عبرت کا نمونہ ہونا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد سابق وزیر اعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ کسی بات کو نہیں مانتا، نہ آئین، قانون اور نہ ہی پارلیمنٹ کو مانتا ہے،ڈاکٹر عارف علوی تم ملک کے صدر ہو، کیسے فرائض منصبی کی بجا آوری نہیں کروں گے؟ کیسے حلف نہیں لو گے؟، اگر غلط کاریاں کی ہے تو فارن فنڈنگ کا نتیجہ ان کے خلاف آنا چاہیے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بڑی محنت سے پاکستان کو کھڑا کیا تھا، اسحاق ڈار نے معیشت کھڑی کی۔ نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اس شخص نے زمین بوس کردی۔

نواز شریف نے کہا کہ اگر غلط کاریاں کی ہے تو فارن فنڈنگ کا نتیجہ ان کے خلاف آنا چاہیے، پہلے سے ہی قومی اسمبلی سے اپنے بندوں کے استعفے دلا د دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کا نتیجہ پی ٹی آئی کے خلاف آتا ہے تو پوری پارٹی بین ہوجاتی ہے، ممبرشپ ختم ہوجاتی ہے، پہلے سے ہی استعفے دلادیے تاکہ کہ لگے کہ پہلے ہی استعفے د یئے تھے۔ن لیگی قائد نے کہا کہ یہ شخص کونسی مٹی کا بنا ہوا ہے؟ کہاں پرورش ہوئی؟ کون ہے یہ بندہ؟ قوم کو سوچنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.