سٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف شہزاد اکبر اور شہبازگل اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئے

48

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء شہباز گل اور شہزاد اکبر نے ائیرپورٹس کی سٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور شہباز گل   نےوفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)  کی جانب سے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف  اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میںسیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے  اور  ڈی جی امیگریشن کو  میں فریق بنایاگیاہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، سٹاپ لسٹ سے نام نکالنے کے احکامات دئیے جائیں۔

قبل ازیں شہزاد اکبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ‘انتقامی کارروائیوں کا آغاز، قوم کو مبارک ہو کہ 16 ارب کی منی لانڈرنگ والا وزیراعظم اور اپنے فرض کی ادائیگی والے سٹاپ لسٹ پہ۔،

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا ‘امپورٹڈ حکومت کے اس اقدام کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رہا ہوں۔ حیرت ہے عدم اعتماد کی رات 1 بج کر 55 پہ نام ڈالا گیا جب نہ کوئی حکومت تھی نہ کابینہ۔،

تبصرے بند ہیں.