لاہور: وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار کی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ملاقات ہوئی جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرویزالہی کو ممبران اسمبلی سے ملاقاتوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہی نے بھی عثمان بزدار کو ناراض اراکین سے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلی ٰپنجاب نے اسلام آباد جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری سرور سے بھی ون آن ون ملاقات کی، اس موقع پر استعفیٰ اور موجودہ سیاسی امور سے متعلق گفتگو ہوئی ، ملاقات کے بعد گورنر پنجاب اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.