اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان قومی اسمبلی عطاء اللہ اور فہیم خان کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔ انہوں نے کہا صورتحال خطرناک ہو رہی ہے ایسا نہیں چاہیے تھا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری آئی جی اسلام آباد سے بات ہوئی ہے اور میں نے ان کو کہا کہ تمام کارکنوں کو گرفتار کریں ۔کسی کو قانون ہاتھ میں نہ لینے دیں۔
دوسری طرف پولیس نے دونوں ایم این ایز اور 12 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اب سے کچھ دیر پہلے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تھا اور گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہوگئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.