پی ٹی آئی کارکنوں کا سندھ ہاؤس پر دھاوا، گیٹ توڑ کر اندر داخل 

158

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا۔ احتجاجی کارکنوں نے رکاوٹیں عبور کرلیں اور سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ہیں ۔

 

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے گیٹ پر لاتیں ماریں ۔ گیٹ توڑنے اور دیوار پھلانگ  کر سندھ ہاؤس میں داخل ہوگئے۔

 

پی ٹی آئی کارکنوں نے لوٹے اٹھا  کر زبردست نعرے بازی  کی ۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کو کسی بھی مقام پرنہیں روکا گیا۔ سندھ ہاؤس پہنچے پر کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی۔ مشتعل کارکن سندھ ہائوس سے نکلنے والی گاڑیوں کو روک  کرنعرے لگاتے رہے۔

 

کپتان کے متوالوں نے منحرف اراکین اور اپوزیشن پر کڑی تنقید کی اور سندھ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی ۔

تبصرے بند ہیں.