سعودی عرب: پہلا روزہ اور عیدالفطر کب ہوگی؟

285

 

ریاض: ماہ رمضان کو اسلامی مہینوں میں خصوصی فضیلت حاصل ہےاور دنیا بھر میں مسلمان  کو اس مہینے کا بیتابی سے انتظار ہوتا ہے۔ تاہم اب سعودی عرب میں مقیم افراد کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔

 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مقامی رصد گاہ نے مملکت میں رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی  فلکیاتی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

 

سعودی عرب میں فلکیاتی اور ارضی طبیعیاتی مطالعہ جات کی الزعاق رصد گاہ کے سربراہ ڈاکٹر خالد الزعاق نے ٹوئٹر پر بتایا کہ رواں سال ماہ شعبان 29 روز پر مشتمل ہو گا جبکہ  ہفتہ 2 اپریل سے ماہ  رمضان  کا آغاز ہو گا  جو  30 روز پر مشتمل ہو گا۔ سعودی عرب میں یکم شوال اور عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔

 

تبصرے بند ہیں.