پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

36

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، افتخار احمد، نعمان علی، ساجد خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 
آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کومنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریویس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، نتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.