اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں ایک لفظ کا سب سے زیادہ استعمال کیا وہ ہے گھبرانا نہیں ۔ ویسٹ انڈیز کے دورے پر جاتے تو ٹیم کو کہتا گھبرانا نہیں ۔ جب حکومت آئی تو کابینہ کو کہا گھبرانا نہیں۔ اب اپوزیشن کو کہتا ہوں کی گھبرانا نہیں۔
اسلام آباد میں ای تجارت پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو مشکل حالات تھے ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا تھا لیکن اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو آئی ٹی سیکٹر پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ۔ آئی ٹی کی ترقی کی وجہ دنیا ڈیجٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے ٹیکس زیرو کرنے کا بھی اعلان کیا۔
تبصرے بند ہیں.