وفاقی حکومت کا ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

34

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری بھی دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے سول آرمڈ فورسز کیساتھ ساتھ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس کی منظوری بھی دیدی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022ءسے ہو گا جبکہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔ 
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت نے گریڈ ایک سے 19 کے وفاقی سرکاری ملازمین کو بھی 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کی منظوری دی تھی۔ 

تبصرے بند ہیں.