لاہور : پی ایس ایل کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو فتح کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
قذافی سٹیدیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان نے 60 ، کامران غلام نے 42، محمد حفیظ نے 43 اور فل سالٹ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی ۔ملتان سلطانز کی طرف سے انور علی ،عباس آفریدی،شاہ نواز دھانی اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تبصرے بند ہیں.