اومی کرون کے بعد کورونا کا نیا ویرنٹ؟وزیر اعظم نے عوام کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

34

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے رواں سال کورونا وائرس کے مزید ویرینٹ سامنے آنے کے خدشہ ظاہر کر دیا ۔

 

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ اومیکرون کورونا کا آخری ویرینٹ نہیں ہے ۔ حکومت اور عوام کو نئے ویرینٹس کے خطرے سے مقابلے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

 

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مزید احتیاطی تدابیر اوراقدامات کرنے ہوں گے۔جیسنڈا آرڈرن کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر مظاہرین نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج بھی کیا ۔

تبصرے بند ہیں.