جے یو آئی ایف کے مولانا عبد الغفور حیدری سے یوسف رضا گیلانی کا ٹیلی فونک رابطہ

30

اسلام آباد:جے یو آئی ایف کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبد الغفور حیدری کی طبیعت ناسازی پر سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضاگیلانی نے فون کر کے خیریت دریافت کی ،عبد الغفور حیدری کی طبیعت خراب ہونے پر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے فون کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ناسازی طبیعت کے باعث زیر علاج جے یو آئی ایف کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالغفور حیدری  سے  سابق وزیراعظم  سید یوسف رضا گیلانی نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران یوسف رضا  گیلانی نے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد  اور  مکمل صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد مکمل صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے پی ڈی ایم سے اختلافات کے بعد پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا یہ پہلا رابطہ ہے ،اس سے قبل گزشتہ روز ہی پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کے درمیان رابطوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوا تھا ۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں جے یو آئی ف کے رہنما شامل نہیں تھے لیکن ایک روز بعد ہی یوسف رضا گیلانی کا جے یو آئی ایف کے سینئر رہنما عبد الغفور حیدری سے ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے جہاں یوسف رضا گیلانی نے عبد الغفور حیدری سے ان کی خیریت دریافت کی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.