پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے زلمی کو شکست دیکر مسلسل پانچویں فتح نام کر لی

56

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کر لی۔ 

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم ملتان سلطان کے قائد محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 

 

ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا اور دونوں بیٹرز نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جسے 9 ویں اوورز میں شعیب ملک نے توڑا۔ اس دوران کپتان محمد رضوان نے زبردست بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

 

 صہیب مقصود کی اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا، بیٹر 17 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی زبردست باری کھیلی اور سلمان ارشاد کا نشانہ بن گئے۔

 

آخر میں آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 21 سکور بنائے، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 222 رنز بنائےہیں سلمان ارشاد، شعیب ملک اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

 

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل کیا اور دونوں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم تیسرے اوور میں کامران اکمل 24 کے مجموعی سکور پر 10 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کا نشانہ بن گئے، 55 سکور پر حیدر علی بھی پویلین لوٹ گئے۔ بیٹر نے 24 سکور بنائے۔

 

 پشاور زلمی کو تیسرا نقصان شعیب ملک کی صورت میں اٹھانا پڑا جب آل راؤنڈر 14 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ردر فورڈ بھی 2 سکور پر ہمت ہار بیٹھے، وہاب ریاض کو عباسی آفریدی نے بولڈ کیے، انہوں نے 2 رنز بنائے۔

 

ساتویں وکٹ عثمان قادر کی گری ، شاہنواز دھانی نے وکٹ حاصل کی، وہ 10 گیندوں پر 12 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے۔ پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 165 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ بین کٹنگ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 3.3 شکار کیے۔

 

تبصرے بند ہیں.