انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
Bugün hafif belirtiler üzerine eşimle birlikte yaptırdığımız COVID-19 testimizin sonucu pozitif çıktı. Omicron varyantı olduğunu öğrendiğimiz hastalığı hamdolsun hafif geçiriyoruz.
Görevimizin başındayız. Çalışmalarımıza evde devam edeceğiz. Dualarınızı bekliyoruz.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) February 5, 2022
ترک صدر نے خود بھی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہےکہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے ہلکی علامات کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
ترک صدرکا کہنا تھا کہ وہ دونوں ٹھیک ہیں اور وائرس کے اثرات زیادہ نہیں ہیں، ہم اپنا کام گھر سے ہی جاری رکھیں گے۔ عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.