لاہو ر:پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بڑوں کی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق آصف زرداری نے میاں شہباز شریف کو بڑی پیشکش کر دی ہے ۔
نیو نیوز ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا ،اس اہم ملاقات میں آصف زرداری نے شہباز شریف کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقتدار کا شوق نہیں ،سیاسی مفادات ملکی مفادات سے بڑھ کر نہیں ،آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ماڈل ٹاؤن میں ملاقات جاری۔
ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز
سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور پیپلزپارٹی کے سید حسن مرتضیٰ شریک pic.twitter.com/8Q1Z1T3pTZ— PML(N) (@pmln_org) February 5, 2022
آصف زرداری نے شہباز شریف کو بڑی پیش کش کرتے ہوئے کہا ان ہائوس تبدیلی کرنا ہے تو ہم حاضر ہیں ،آصف زرداری نے ملاقات میں کہا اسلام آباد مارچ کیلئے پی ڈی ایم اپنا پروگرام تشکیل دے ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ،ملک میں غربت ،بے روزگاری اور مہنگائی خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
آصف زرداری نے شہباز شریف سے کہامیاں صاحب سچی بات ہےہمیں قیادت کا شوق نہیں،آپ پروگرام بنائیں ،ہم حاضر ہیں،انہوں نے کہا سیاسی مفادات ملکی مفادات سے بڑھ کر نہیں ،ہماری نسلوں نے آگے بڑھنا ہے، اپوزیشن سے بھی کچھ غلطیاں ہوئی ہیں مگر ہمیں مل کر آگے بڑھنا چاہئے۔
تبصرے بند ہیں.