لاہور: چیئرمین متحدہ علماءبورڈ اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کے دوران کہاکہ متحدہ علماءبورڈنے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے،ہم میں ایک دوسرے کی بات برداشت کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے، عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کی رہنمائی کریں۔
اس موقع پر چیئرمین متحدہ علماءبورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ختم نبوت پر قانون سازی میں آپ کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا جبکہ آپ کے دور حکومت میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا ہے۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.