نواز شریف کی رپورٹس جعلی ہیں، عدلیہ نوٹس لے، فواد چوہدری

40

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دے دیا اور عدلیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ امریکا میں بیٹھا ذاتی معالج، لندن میں موجود نوازشریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنارہاہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ عدالتی نظام اور قانون کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں، جھوٹی رپورٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نواز شریف عوام کے پیسے واپس کریں، آرام سے لندن میں رہیں۔

 

خیال رہے کہ نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس کے مطابق ڈاکٹروں نےنواز شریف کو سفرکرنے سے روکا ہوا ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کرونری انجیو گرافی ہونے تک ادویات لیتے رہیں، صحت سینٹرکے قریب ہی رہیں، انجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نوازشریف علاج کے بغیر پاکستان گئےتو  ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں اور ذہنی دباؤ سے ان کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔

 

یہ میڈیکل رپورٹ امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.