اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کردی ، وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی،یہ ہی وجہ ہے جو وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری کو مسترد کر دیا ہے ۔
وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو ڈیفر کردیا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 31, 2022
شہباز گل نے کہا وزیر اعظم جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔
اس سے قبل اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی سمری وزیر اعظم آفس کو بھجوائی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں دس روپے 27 پیسے فی لیٹر،،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے ،مٹی کا تیل 11 روپے 34 پیسے، لائٹ ڈیزل 11 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی ،لیکن وزیر اعظم نے عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ۔
تبصرے بند ہیں.