لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں سٹیڈیم کی تزین آرائش کا کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کا آغاز 27 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو چکا ہے اور شائقین کرکٹ کو اب تک انتہائی دلچسپ اور سنسنی سے بھرپور میچز دیکھنے کو ملے ہیں۔
شیڈول کے مطابق کراچی میں 7 فروری تک کل 15 میچز کھیلے جانے ہیں جس کے بعد لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونا ہے اور اس دوران کل 19 میچز کھیلے جائیں گے۔
لاہور میں لیگ کی تیاریوں کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور سٹیڈیم میں لائٹس لگانے کیساتھ ساتھ تزئین و آرائش کا کام بھی تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے اور قذافی سٹیڈیم پی ایس ایل میچز کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
تبصرے بند ہیں.