لاہور:وفاقی وزیر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پیپلزپارٹی سندھ حکومت سے بھی فارغ ہو جائے ،جو حال اس جماعت نے کراچی کی عوام کا کیا ہے وہ انہیں سود سمیت لوٹا دیا جائیگا ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کاکہا بد قسمتی سے سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جو 13 سال سے کوئی کام نہیں کر رہی ،کراچی کے ساتھ جو کیا گیا عوام سود سمیت لوٹائیں گے ،وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچے گی نہ کراچی میں، کراچی والوں کیساتھ جو کچھ سالوں سے ہو رہا ہے پاکستان تحریک انصاف اب بدلنے کی کوشش کر رہی ہے ، کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں تھا، آج کراچی کے لوگ گرین لائن میں سفر کر رہے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں لوگ گرین لائن بس میں سفر کرچکے، جو پوچھتے تھے تبدیلی کہاں ہے ،گرین لائن میں سفر کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف خدمت کی سیاست کرتی ہے، پرویز مشرف کے دور میں ہمیں کراچی میں کام ہوتے ہوئے دکھائی دیے، کراچی میں بھی آپ کو جدید ٹرین چلتی ہوئی نظر آئے گی،اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کیلئے ترستے ہیں، سرکلر ریلوے کا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائے گی، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو پورا ظاہر نہیں کیاجاتا۔
تبصرے بند ہیں.