شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا 

50

 

کراچی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی ابھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے اور گھر میں قرنطینہ مکمل کریں گے۔

 

منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی 7 دن کا قرنطینہ مکمل کریں گے اس کے بعد ٹیسٹ ہوگا۔ شاہد آفریدی میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ وہ کل ببل چھوڑ کر کچھ دیر کے لیے ہسپتال گئے تھے ۔ہسپتال سے واپسی پر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.