پریتی زنٹا کا عامر خان سے خفیہ شادی کی خبر پر ردِ عمل

233

 

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں ہر آئے روز نت نئی خبروں اور  افواہوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے،معروف بھارتی اداکار عامر خان اور اداکارہ پریتی زنٹا سے متعلق بھی  ایسے ہی ایک خبر نے بھارت کی شوبز انڈسٹری میں نہ صرف  تہلکہ مچایا بلکہ سب کو بے حد حیرت زدہ کر دیا۔تاہم اب اس خبر پر پریتی زنٹا کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

 

عامر خان اور رینا دت  کے درمیان طلاق کے بعد  ایک خبر سامنے آئی کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے خوبرو بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا سے خفیہ شادی کر لی ہے، یہ خبر جنگل میں  آگ کی طرح ہر طرف پھیل گئی۔تاہم اب اداکارہ پریتی زنٹا  نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا کہ ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، انہوں نے اس خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  وہ بھی یہ خبر سننے کے بعد دنگ رہ گئیں۔ پریتی زنٹا نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب  عامر خان اور رینا دت میں طلاق ہوئی تو  ان دنوں عامر خان کیساتھ فلم ‘دل چاہتا ہے ‘ ہے کام کیا تھا اور ہم دونوں بطور دوست ایک دوسرے کے کافی قریب تھے ، اور مشکل وقت میں عامر خان کیلئے سہارا بنی، اس کے بعد مجھے  مسز عامر کہا جانے لگا ، تاہم ہر جگہ مجھے وضاحت دینا پڑتی کہ ہم نے شادی نہیں کی بلکہ عامر تو مجھے اپنی چھوٹی بہن کا درجہ دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.