روم: یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی اٹلی کے ایک ہسپتال میں نمونیا کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے زیر علاج تھے،تاہم آج صبح انتقال کر گئے۔
یورپی پارلیمنٹ کے صدر کے ترجمان روبرٹو کویلو نے ٹویٹ کرتے ہوئے ڈیوڈ ساسولی کے انتقال کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ آخری رسومات کے حوالے سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ڈیوڈ ساسولی 30 مئی 1956 کو اٹلی کے شہر فلورنس میں پیدا ہوئے۔انہوں نے بطور صحافی اور ٹی وی اینکر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ ڈیوڈ ساسولی 2009 میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور 2019 میں اسپیکر بن گئے، یورپی پارلیمنٹ میں اگرچہ ان کا کردار اسپیکر کا تھا لیکن انہیں صدر کا خطاب حاصل تھا۔
واضح رہے کہ آئندہ ہفتے میں یورپی پارلیمنٹ کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ متوقع ہے۔
تبصرے بند ہیں.