لاہور میں دن دیہاڑے فائرنگ کا واقعہ، میاں بیوی جاں بحق

8

 

لاہور:صوبہ  پنجاب کے شہر لاہور  میں دن دیہاڑے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج  منگل کو لاہور کے کاہنہ پولیس سٹیشن کی حدود میں  میاں بیوی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت سلامت علی اور زبیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او نے  پولیس  کو لاہور سیف سٹی  کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج استعمال کرتے ہوئے حملہ آوروں کو  فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ریسکیو 1122 نے واقعے میں  جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی  لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا  ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا  گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.