ہندو انتہا پسندی ، 100 مسلمان خواتین نیلامی کیلئے پیش، ملالہ بھی شامل

67

 

نئی دہلی : بھارت میں انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی شہ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنے عروج پر پر پہنچ گئی ہے۔  تازہ ترین واقعہ میں ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی ایپ پر مسلمان خواتین کو نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی مسلمان خواتین میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا نام بھی شامل ہے ۔ ’’ بْلّی بائی ‘‘ نامی بھارتی ایپ پر 100 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں۔

 

نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی خواتین میں مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی ، دہلی ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کی اہلیہ، متعدد صحافی، کارکنوں اور سیاست دان بھی شامل ہیں ۔

 

اس ایپ پر آن لائن نیلامی میں مقبوضہ کشمیر کی مسلمان خاتون صحافی قراۃ العین رہبر کی تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی تھی ۔ یہاں تک کہ لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی 65 سالہ والدہ فاطمہ نفیس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.