انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اسی وقت خوشحال ہو گی جب آپس میں اتحاد اور یگانگت کو رواج دیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اللہ اپنی آخری کتاب میں خوشخبری سناتا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے اور مولانا رومی بھی فرماتے ہیں کہ نا امیدی کے بعد امیدیں جنم لیتی ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد آسانی اور آسودگی کا دور آئے گا جس کا ہم بھرپور لطف اُٹھائیں گے جس کے لیے ضروری ہے کہ ابھی ہم احتیاطی تدابیر اپناتےہوئے اس وبا کے خلاف جنگ کریں۔
صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ مسلمان اسی وقت خوشحال اور آسودہ ہو سکتے ہیں جب اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت قائم کریں اور اسلام دشمنی جبکہ نفرت اور نسل پرستی جیسی برائیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔
تبصرے بند ہیں.