امریکی ریاست کولاراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ، چار افراد ہلاک

24

کولاراڈو: امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جبکہ واقعہ میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے لوگوں پر فائرنگ کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

 

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ مشی گن ہائی اسکول میں پیش آیا، مرنے والوں میں 14اور 17 سال لڑکیاں اور 16 سال کا لڑکا شامل تھے۔

 

اسکول پر حملہ کرنے والا بھی 15 سالہ نوجوان تھا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فائرنگ آکلینڈ کاونٹی کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں کی گئی، رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گن مشتبہ شخص کے والد نے 4 دن پہلے خریدی تھی۔ مشتبہ نوجوان نے حملے سے پہلے بندوق کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیں۔

 

تبصرے بند ہیں.