گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق اوگرا میں سماعت

79

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں گیس کی قیمت بڑھانے کے معاملے کی سماعت ہوئی جس دوران اپٹما کے نمائندے نے دعویٰ کیا کہ سوئی سدرن نے اکاؤنٹس میں منافع اچانک نقصان میں تبدیل کیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس کی قیمت بڑھانے کے معاملے پر اوگرا کی سماعت ہوئی جس دوران آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے نمائندے نے موقف اختیار کیا کہ مقامی گیس کی قیمت درآمد گیس سے تقریبا سوا دو ڈالر زائد ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کے اکاﺅنٹس ویب سائٹ پر نہیں ڈالے جاتے جبکہ اوگرا آڈیٹڈ اکاؤنٹس کے بغیر قیمت کا فیصلہ کیسے دے سکتی ہے ، ایسی صورتحال میں ہم حکم امتناع کیوں نہ حاصل کریں۔ 
نمائندہ اپٹما نے کہا کہ سوئی سدرن نے اکاؤنٹس میں منافع اچانک نقصان میں تبدیل کر دیا، اوگرا اس مشکوک صورتحال کا نوٹس لے، اس کے علاوہ سوئی سدرن نظام میں 43 ارب روپے کی گیس ضائع ہو رہی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.