کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے

99

چگوارا ماس: پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اس کے کپتان کا دورہ پاکستان سے باہر ہونا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں۔


ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اب تک صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی 20 اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.