ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

88

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کے دوران 100 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت دیدی ہے جس کے باعث شائقین کرکٹ میں خوب جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اب بورڈ کی جانب سے ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ 
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوران صرف ایسے افراد ہی سٹیڈی میں داخل ہو سکیں گے جن کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے تاہم 12 سال اور اس سے کم عمر بچوں پر یہ شرط عائد نہیں ہو گی جبکہ شائقین کو ٹکٹ، اصل شناختی کارڈ اور نادرا سے حاصل شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پر ہی سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ 
پی سی بی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق ٹی 20 میچز کیلئے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے اور فرسٹ کلاس انکلوژر کا ٹکٹ 500 روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ پریمیم انکلوژرز کا ٹکٹ 1000 روپے اور وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہو گا۔ 
بورڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بھی کیا گی ہے جس کے مطابق جنرل انکلوژرز کا ٹکٹ 100 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 250 روپے، پریمیم انکلوژر کا ٹکٹ 500 روپے اور وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہو گا۔ 

تبصرے بند ہیں.