لاہور: این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کل ہو گا.الیکشن کمیشن نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کو صاف شفاف اور پرامن کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
نیو نیوز کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں 254 پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز لا اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی انجام دیں گے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پریزائیڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے ۔ پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں گے ۔
پریذائیڈنگ افسر متعلقہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ اسٹیشن پر ہی مہیا کرنے کا پابند ہوگا اگر کسی ووٹر کے پاس ماسک موجود نہ ہو تو الیکشن کمیشن کا عملہ اور ضلعی انتظامیہ ماسک فراہم کرے گی۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن کے دن کسی بھی نوعیت کی شکایت کو نمٹانے کے حوالے سے سنٹرل اور صوبائی سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم کر دیئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.