گوگل نے صارفین کی سب بڑی مشکل آسان کر دی 

161

نیویارک :انٹرنیٹ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی گوگل جہاں نت نئے تجربات کرتی رہتی ہے وہیں اب گوگل نے صارفین کیلئے گوگل کروم میں ہی ایک زبردست سہولت متعارف کروا دی ہے ۔

آج سے قبل صارفین کو متعدد ڈاکومینٹس کو سکین کرنے کیلئے مختلف سکینر ڈیوائسز کا سہار الینا پڑتا تھا جس کیلئے کافی وقت درکار ہوتا تھا لیکن اب گوگل نے ایسی زبردست سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے صارفین کروم بک میں نصب اگلے یا پچھلے کسی بھی کیمرے کی مدد سے سکین کر سکتے ہیں ۔

گوگل کے نئے فیچر کے تحت صارفین  اسکینر کے بغیر تصاویر اور کاغذات  اسکین کر کے انہیں مختلف فارمیٹ میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔ا  س فیچر کو کروم بک میں نصب اگلے یا پچھلے کسی بھی  کیمرے کی مدد سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کاغذات ، تصاویر یا دستاویز  کو اسکین کرنے کے لیے صرف پانچ سکینڈ کا وقت  لگے گا ،  اس سے  قبل صارفین کو کوئی بھی چیز اسکین کرنے کے لیے دوسری ایپلی کیشنز اور آئوٹ پٹ ڈیوائسز کا  علیحدہ سے استعمال کرنا پڑتا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.