لاہور : پنجاب کے کئی شہروں میں دھند اورسموگ کا راج برقرار ، کئی شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ، طبی ماہرین نے صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اورکئی شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں ۔ محکمہ ماحولیات کے اعداد وشمار کے مطابق فضائی آلودگی سے متاثرین شہروں میں آج دہلی کا پھر پہلا نمبر جبکہ لاہور تیسرے اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا تیسرا نمبر ہے ۔
طبی ماہرین نے سموگ اورفضائی آلودگی کے باعث صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ بارش نہ ہوئی تو شہری کئی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ ماہرین نے شہریوں کو چشمے کے استعمال کا مشورہ دے دیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فضائی آلودگی ناک آنکھ اورسانس کی کئی بیماریوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے منع کیا اور انتہائی ضروری سفر کے دوران احتیاط برتنے کا کہا ہے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق سموگ اورفضائی آلودگی سے متاثرین شہری گھر وں میں رہیں اور زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں ۔
نیونیوز کے مطابق جلال لپور بھٹیاں میں میں سموگ اورفضائی آلودگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ کوٹ اددو میں بھی تاحد نگاہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے ۔
تبصرے بند ہیں.