ثاقب نثار کی  مبینہ آڈیو , مریم نواز آج پریس کانفرنس کریں گی

84

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی  مبینہ آڈیو سے متعلق مریم نواز آج پریس کانفرنس کریں گی ۔

ایون فیلڈکیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی  کے موقع پر مریم نواز نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ثاقب نثار کی لیک آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی ۔لیگی نائب صدر نے اپنے کیس کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے کہا  کہ نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو ا س کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اصل مجرم تو حکومت ہے،نیب تو آلہ کار ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں،یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التواء مانگا جائے، ان کے  کیس میں التواء نیب مانگ رہا ہے وہ  نہیں۔

 مریم نواز نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان قادر  سپریم کورٹ میں اپنا کیس  ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو رہے۔

تبصرے بند ہیں.