پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کا نام گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد

77

نیویارک : پاکستانی گلوکارہ اورموسیقارہ عروج آفتاب کا نام  64 ویں گریمی ایوارڈز کے لئے نامزد کرلیا گیا ۔سحرانگیز موسیقی سے دنیا میں نام بنانے والی پاکستانی گلوکارہ کو مداح مبارکبادیں دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ و موسیقارہ عروج آفتا ب نے  2022 کے گریمی ایوارڈز کے لئے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔ گلوکارہ عروج آفتاب  دنیا بھر میں لوگوں سے اپنی سحرانگیز موسیقی اور گانوں کے مختلف انداز کے لیے داد وصول کرچکی ہیں جبکہ اب  وہ 2022 کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے سابق امریکی صدر کو بھی اپنی موسیقی کا گرویدہ بنا لیا تھا ۔

یاد رہے کہ ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریباً  12,000 موسیقاروں کی ووٹنگ ممبرشپ باڈی  جو تمام انواع اور تخلیقی مضامین کی نمائندگی کرتی ہے، بشمول ریکارڈنگ آرٹسٹ، موسیقار، پروڈیوسر، مکسرز، اور انجینئر، گریمی ایوارڈز کا فیصلہ کرتی ہے۔ریکارڈنگ اکیڈمی نے 86 کیٹیگریز کےلیے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں جون بٹیسٹ11 نامزدگیوں کے ساتھ تمام امیدواروں میں سب سے آگے ہیں۔  اس کے علاوہ جسٹن بیبر، دوجا کیٹ اورایچ ای آر نے 8 نامزدگیاں حاصل کی ہیں جبکہ بلی ایلش اور اولیویا روڈریگو کو7 نامزدگیاں ملی ہیں۔

یاد  رہے کہ گریمی ایوارڈز کی تقریب اگلے سال 31 جنوری کو ہوگی ۔

تبصرے بند ہیں.