لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس کی اوسط قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست کر دی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزایس این جی پی ایل کی جانب سے اوگرا کوگیس کی اوسط قیمت میں 157.50 روپے اضافے کی درخواست کی ہے، درخواست پر یکم دسمبر کو لاہورمیں عوامی سماعت ہوگی، حکومت نے مقامی گیس اور درآمدی گیس کی اوسط قیمت ملا کر گیس کا نیا ٹیرف تیار کرلیا ہے، جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
دوسری جانب ملک میں گیس کا بحران جاری ہے، جو آئے روز شدت اختیار کر رہا ہے،گھروں میں خواتین کیلئے کھانا پکانا مشکل ہوگیا ،ایسی صورتحال میں گیس کی قیمت میں اضافے سے صارفین کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی۔
خیال رہے گیس کے نرخوں میں اضافے کی درخواست پر یکم جنوری کو لاہور میں عوامی سماعت ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.