انگلینڈ پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے آمادہ

87

 

لاہور : انگلینڈ نے اگلے سال پاکستان سے2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔آسٹریلیا میں ورلڈ کپ سے پہلے دونوں ٹیموں کے7 ٹی 20 میچز ہوں گے۔میگا ایونٹ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ کھیلنے پاکستان آئے گی۔

 

برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن نے لاہور میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات میں اعلان کیا کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز جو ہم نے رواں سال کھیلنا تھے وہ اور دو اضافی ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے۔

 

ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے روانہ ہو جائے گی اس کے بعد دوبارہ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے نومبر اور دسمبر میں پاکستان آئے گی ۔ یہ ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.