ڈینگی وباء کی شکل اختیار کر گیا، کیسز کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ

106

لاہور: ڈینگی وباء کی شکل اختیار کر گیا ، کیسز کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا ، پنجاب میں 456 نئے کیسز سامنے آئے ۔

 

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے 333 ، راولپنڈی 37 اور گوجرانوالہ میں 16 کیسز سامنے آئے جبکہ سرگودھا میں 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گذشتہ شیخوپورہ میں 7 ، فیصل آباد ، قصور اور ملتان سے ڈینگی کے 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

 

لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,521 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 675 مریض داخل ہیں ۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,517 بستر مختص کئے گئے ہیں ۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 2,196 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔ لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 1,521 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔

 

گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 468,044 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے 101,240 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا ۔ پنجاب بھر میں 817 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ۔

 

خیبرپختونخوا میں 136 نئے کیسز سامنے آئے ، پشاور کے 103 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ۔ اسلام آباد میں 45 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ، اب تک کیسز کی تعداد 4 ہزار 167 ہوچکی ہے ۔ حکومتی سطح پر آگاہی اور ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.