محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ پر آئی سی سی کی جانب سے کارروائی متوقع

111

 

ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی متوقع ہے، جن میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج شامل ہیں۔

مقابلے کے دوران، محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو 140 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اشتعال انگیز انداز میں جشن منایا جس پر آسٹریلوی بیٹر نے ردعمل دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے اس پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ یا سخت تنبیہ کی جاسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ان کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے معطلی کا امکان بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور 19 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔

تبصرے بند ہیں.