انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پاکستان پہنچ گئے

117

لاہور:  انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن پاکستان پہنچ گئے ۔ وہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن آج لاہور پہنچ گئے ہیں وہ دورہ انگلینڈ کے بارے میں پاکستانی حکام کو بریفنگ دیں گے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے  جس میں آئندہ سال انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت کی جائے گی  ۔

ذرائع کے مطابق  انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیری سن چیئرمین پی سی بی کو آئندہ برس کے مکمل دورے کی یقین دہانی کرائیں گے جب کہ وہ اس دورے کے بعد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ ستمبر میں نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر دونوں بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس کےباعث ای سی بی کے سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.