پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

113

ڈربن : قومی ٹیم  اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے اس میچ کی تیاری کے لیے کنگز میڈ سٹیڈیم میں بھرپور مشقیں کیں ہیں اور وہ فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ وہ اُمید رکھتے ہیں کہ جس طرح ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں شاندار کارکردگی دکھائی، ویسے ہی یہاں بھی ٹیم بہترین پرفارم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور اوورسیز سیریز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں، مگر ٹیم اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے بند ہیں.