وزارت داخلہ نے تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

118

 اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت داخلہ نے  کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کا باظابطہ نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی کا بینہ کو کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی  جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

سمری کے مطابق ٹی ایل پی مستقبل میں آئین پاکستان اور ملک کے قوانین کا احترام کرے گی۔

 

وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد نے بھی نوٹیفیکیشن جاری ہونے کی تصدیق کردی ۔

تبصرے بند ہیں.