اسلام آباد : حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے ۔پنجاب بھر سے گرفتار800کارکنوں کو رہاکردیا گیا . مزید ایک ہزار افراد کو آج ، تیرہ سو کو کل رہائی ملے گی ۔
نیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر عملدر آمد شروع کردیا ہے ۔ صوبے بھر سے سینکڑوں کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے بھی تحریک لبیک پاکستان کے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار شدہ کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی واپسی کا مطالبہ واپس لیا اور حکومت نے علامہ سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی کے تمام کارکنوں کو رہا کرنے ، تنظیم سے کالعدم کا لفظ ہٹانے ، کارکنوں کے فورتھ شیڈول سے نام نکالنے اور انہیں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.